• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

حکومت پاکستان نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پاسپورٹ جاری کر دیا۔

اسحاق ڈار کو پاسپورٹ پاکستان میں جاری کیا گیا ہے جو انہیں جلد لندن میں مل جائے گا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے پاسپورٹ کے اجراء کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستانی حکام نے پاسپورٹ کے جاری ہونے سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سیاسی انتقام کیلئے مجھ پر بےبنیاد مقدمات قائم کئے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ ملنے کے بعد پاکستان واپسی کے حوالے سے فیصلہ کروں گا۔

واضح رہے کہ اسحاق ڈار کو پاکستان سے لندن آئے تقریباً 4 برس کا عرصہ ہو چکا ہے، ان پر لندن آنے سے قبل مختلف کیسز بنائے گئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید