• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کا ایل او سی اور اطراف کے علاقوں کا دورہ، آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول اور اطراف کے علاقوں کا دورہ کیا، جہاں اُنہیں ایل او سی کی صورتحال اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے چکوٹھی سیکٹر میں کنٹرول لائن پر تعینات فوجیوں سے بات چیت کی اور فوجی جوانوں کے ساتھ وقت گزارا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جوانوں کی جنگی تیاری اور بلند حوصلے کی تعریف کی۔

ایل او سی پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

قومی خبریں سے مزید