نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ سارا ٹبر بیمار ہوجائے تب بھی ن لیگ حکومت بنائے گی۔
کھوکھر پیلس لاہور میں کارکنوں سے خطاب میں حمزہ شہباز نے کہا کہ تم نے کہا تھا خودکشی کرلوں گا لیکن آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ سے گھڑی لاکھوں میں لی اور کروڑوں میں بیچ دی، دوسری طرف فرح گوگی نے 200 کنال زمین کوڑیوں کے بھاؤ لی۔
نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ غریب ماں باپ کے پاس مرہم پٹی اور دوائی کے لیے پیسے نہیں، عوام کو آٹا چینی کے لیے لائنوں میں لگنا پڑتا تھا۔
اُن کا کہنا تھا کہ آج ہائیکورٹ نے کہا ایک مہینے سے پنجاب کا کوئی والی وارث نہیں، جب حلف لینے کی باری آتی ہے گورنر بیمار پڑ جاتا ہے۔
حمزہ شہباز نے یہ بھی کہا کہ جب حلف لینے کی باری آتی ہے صدر صاحب چھٹی پر چلے جاتے ہیں، پوچھتا ہوں یہ کھیل تماشا کب تک چلاؤ گے؟
انہوں نے کہا کہ سارا ٹبر بیمار ہو جائے تب بھی مسلم لیگ ن حکومت بنائے گی، تم 4 سال کا حساب تو دو تم نے اس قوم کا کیا سنوارا ہے؟