• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون خودکش بمبار کو لانے والے رکشے کا پتا لگ گیا، ذرائع

جامعہ کراچی خودکش دھماکے کی تحقیقات کے دوران تفتیشی حکام نے خاتون خودکش بمبار کو لانے والے رکشے کا پتا لگالیا ہے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق  تفتیشی ٹیم نے رکشہ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے اور اُس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق بظاہر لگتا ہے کہ خاتون رکشے میں عام شہری بن کر سوار ہوئی تھی، رکشہ ڈرائیور سے ہونے والی ابتدائی تفتیش کو کراس چیک کیا جا رہا ہے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق خاتون کے شوہر اور بچوں کی تلاش بھی جاری ہے، جامعہ کراچی کی جیو فینسنگ بھی کروائی گئی ہے جبکہ مشکوک نمبرز کی فہرست بنا کر تحقیقات کی جارہی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید