• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو ٹی وی کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’اے مشت خاک‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے معروف اداکار فیروز خان عُمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے روانہ ہوگئے۔

فیروز خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی تصویر شیئر کی جوکہ اُنہوں نے دوران پرواز لی۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فیروز خان نے احرام پہنا ہوا ہے اور وہ بہت خوش ہیں۔

دوسری جانب اداکار کی بہن حمیمہ ملک نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں۔

تصاویر میں حمیمہ ملک نے عبایا پہنا ہوا ہے اور وہ بھائی کے ساتھ عُمرہ کرنے جارہی ہیں۔

حمیمہ ملک نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ آؤ مدینے چلیں، اسی مہینے چلیں۔

واضح رہے کہ عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کے ”سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ“ کے بینر تلے تخلیق کئے گئے اسڈرامے میں ٹیلی ویژن انڈسٹری کی سپر ہٹ جوڑی فیروزخان اور ثنا جاوید نے اپنی شاندار اداکاری سے ایک بار پھر ناظرین کے دِل جیتے۔

عقیدے، محبت اور فریب کے گرد گھومتی اس سیریل کی مصنفہ ماہا ملک اور ہدایتکار احسن طالش ہیں، ڈرامے کے دلکش ساؤنڈ ٹریک میں شانی ارشد نے اپنی کمپوزیشن دی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید