لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود گورنر پنجاب نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے حلف نہ لے سکے اور نہ ہی حلف لینے کے لیے کسی کو نمائندہ مقرر کیا۔
حمزہ شہباز 16 اپریل کو وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے تھے، تحریک انصاف اور (ق) لیگ نے منتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے حلف لینے سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی ہے۔
اپیل میں کہا گیا ہے کہ عدالت کے پاس گورنر اور صدر کے خلاف کارروائی کا اختیار نہیں، سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے جمعرات کو ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے بلایا جانے والا اجلاس بھی مزید 18دن کے لیے ملتوی کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر نے پنجاب میں وزیراعلیٰ کا الیکشن وزیٹرز گیلری سے کرایا، اس لیے یہ الیکشن ہوا ہی نہیں۔