سابق وزیراعظم عمران خان اور صدر عارف علوی پر آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت سنگین غداری کیس کی تلوار لٹکنے لگی۔
ان پر آئین توڑنے یا توڑنے کی سازش کے الزام میں مقدمہ چلانے کے لیے وفاقی حکومت نے قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کردی۔
حکومت نے مبینہ آئین شکنی پر ریفرنس کی تیاری کے لیے قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کردی ہے، پی ٹی آئی حکومت کی اہم شخصیات کیخلاف آرٹیکل 6 کےتحت ریفرنس کیلیے تیاری شروع کی گئی ہے۔
گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری بھی ریڈار پر آگئے، تحریک انصاف کی چاروں شخصیات کے بیانات اور اسمبلیوں کا ریکارڈ حاصل کرنے پر کام شروع کردیا گیا۔
ایکٹ آف پارلیمنٹ کے تحت آئین سے غداری کے مرتکب قرار پانے والے شخص کو سزائے موت یا عمر قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔