• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، آئی ایم ایف کی سخت شرائط، 284 پوائنٹس کم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج، شرح سود میں مزید اضافے اور آئی ایم ایف کی سخت شرائط پر منفی خبروں سے سرمایہ کاروں میں بے چینی ،سرمائے کے انخلا ء سے مارکیٹ میں مندی کا رحجان ، کے ایس ای 100انڈیکس میں 284پوائنٹس کی کمی ، 68.52 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی ، مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 55ارب 71 کروڑ 2 لاکھ روپے کم ہو گئی لیکن کاروباری حجم 45.41 فیصد زیادہ رہا۔