• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ ن کی رہنما، ممبر صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے مسجد نبویؐ پر پیش آنے والے افسوس ناک واقعے پر سعودی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے۔

حنا پرویز بٹ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں اُنہوں نے مسجدِ نبوی ﷺ پر پیش آنے والے واقعے کی مذمت کی ہے۔

حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ ’میں سعودی حکومت سے مطالبہ کرتی ہوں کہ مسجد نبوی ﷺ کا تقدس پامال کرنے والے تمام افراد کو ایسی سخت سزا دی جائے کہ آئندہ کوئی ایسی گھٹیا حرکت کرنے سے پہلے ہزار بار سوچے۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز مسجد نبویؐ کی زیارت کے موقع پر بعض افراد کی جانب سے کابینہ اراکین کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔

وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا اس سے متعلق کہنا تھا کہ نفرت، تعصب اور گمراہی کی دلدل میں دھنسے یہ بدقسمت دربارِ نبویؐ کے آداب بُھلا بیٹھے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید