پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، ممبر صوبائی اسمبلی راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ اگر حمزہ شہباز آج حلف اٹھا لیتے ہیں تو اِنہیں وزیر اعلیٰ نہیں مانوں گا۔
راجہ بشارت نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ابہام اس لیے آیا کیونکہ کورٹ کا ایک کے بعد دوسرا فیصلہ آیا، پھر تیسرا فیصلہ پہلے کے دونوں فیصلوں سے منحرف تھا، عدالتوں کے فیصلے ہیں انہیں ماننا پڑتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عثمان بزدار کی بحالی کا فیصلہ صوبے کے آئینی سربراہ نے کیا، گورنر پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر کے کابینہ کو اور وزیر اعلیٰ کو بحال کیا ہے۔
راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ کابینہ کے اجلاس میں جو فیصلے ہوں گے آپ کو آگاہ کیا جائے گا۔