• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم شہباز شریف نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی


وزیر اعظم شہباز شریف نے وفد کے ہمراہ  عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے، شہباز شریف کے لیے خانہ کعبہ کے اندر کی زیارت کے لیے خصوصی طور پر دروازہ کھولا گیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے زیارتِ خاص کے بعد حجرِ اسود کو بوسہ دیا اور طوافِ کعبہ کیا۔

وزیر اعظم کی خانہ کعبہ کے اندر کی زیارت  کر کے باہر آتے ہوئے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ پاکستانی وفد بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شہبازشریف نے مدینہ منورہ اور جدہ میں دو دن گزارے جہاں انہوں نے دو مرتبہ روضہ رسول صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم پر حاضری دی۔

وزیر اعظم نے ریاض الجنتہ میں نوافل ادا کیے، جمۃ الوداع کی نماز مسجد نبوی میں ادا کی۔

شہباز شریف نے ملکی سلامتی، ترقی اور سماجی خوشحالی کے لیے دعائیں مانگیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وفد کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کی، طواف کے دوران خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پروٹوکول کی نگرانی میں خانہ کعبہ کے اندر نوافل ادا کیے۔

وزیراعظم نے پاکستان، عالم اسلام کی سلامتی، ترقی وخوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔

قومی خبریں سے مزید