• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ شہباز کے حلف اٹھانے پر کرکٹر کامران اکمل نے شکر ادا کیا

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب حلف اٹھانے پر  کرکٹر کامران اکمل نے شکر ادا کیا ہے۔ 

کامران اکمل کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر جیو نیوز کی اسکرین شیئر کی گئی ہے جس پر پنجاب کے نومنتخب وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کی حلف برداری کی تقریب دکھائی جا رہی ہے۔

کامران اکمل نے اس لمحے پر شکر ادا کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے، انہوں نے پوسٹ پر لکھا ہے کہ ’حمزہ شہباز آخر کار وزیر اعلیٰ پنجاب بن گئے، آپ کے لیے بہت سی نیک تمنائیں۔‘

کامران اکمل کی جانب سے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں شکرانے کے لیے اٹھائے گئے ہاتھ اور دل کے ایموجی کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نو منتخب وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے حلف اٹھا لیا ہے جس کے بعد حمزہ شہباز پنجاب کے 21 ویں وزیرِ اعلیٰ بن گئے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے آج اُن سے حلف لیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید