• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری کا نوٹیفکیشن جاری

نئے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر پنجاب کی طرف سے جاری کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حمزہ شہباز شریف نے آج بحیثیت وزیراعلیٰ پنجاب حلف اٹھایا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے گورنر ہاؤس لاہور میں حمزہ شہباز سے حلف لیا۔

حمزہ شہباز نے پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کا حلف اٹھا لیا

خیال رہے کہ نو منتخب وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے حلف اٹھا لیا، وہ پنجاب کے 21 ویں وزیرِ اعلیٰ بن گئے۔

تقریب میں نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز، وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ اور پارٹی قائدین بھی شریک ہوئے۔

اس سے پہلے گورنر ہاؤس لاہور میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی تقریبِ حلف برداری منعقد ہوئی۔

تقریب کا آغاز قومی ترانے اور تلاوتِ قرآن کریم سے ہوا جس کے بعد نعتِ رسولِ مقبول پیش کی گئی۔

اس سے قبل وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز حلف اٹھانے کے لیے خود گاڑی ڈرائیو کر کے گورنر ہاؤس پہنچے، مریم نواز بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

واضح رہے کہ حمزہ شہباز پی پی 146 سے رکن پنجاب اسمبلی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید