• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہناز گِل سلمان خان کیساتھ بالی ووڈ میں ڈیبیو دینے کیلئے تیار

بھارتی رئیلٹی شو، بگ باس 13 سے شہرت پانے والی اداکارہ شہناز گِل نے بالی ووڈ انڈسٹری میں معروف اداکار سلمان خان عرف سلو بھائی کے ساتھ ڈیبیو دینے کی تیار ی پکڑ لی ہے۔

بھارتی پنجاب کی معروف اداکارہ شہناز گِل اب ہندی سینما اسکرین پر بھی نظر آ ئیں گی، شہناز گِل کی بالی ووڈ میں پہلی فلم میں اُن کے مدِ مقابل کوئی اور نہیں بلکہ خود سلمان خان ہوں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کترینہ کیف کے نام سے مشہور اداکارہ شہناز گِل اور سلمان خان کی ایک ساتھ کی جانے والی فلم کا نام ’کبھی عید کبھی دیوالی‘ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی جانب سے شہناز گِل کو اس فلم کے لیے اپنے معاوضے اور شوٹنگ کے شیڈول کا فیصلہ کرنے کا بھی اختیار دیا گیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید