• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان اور شہناز گل، سدھارتھ کی یاد میں رو پڑے

بھارت کے مقبول ترین ریئلٹی شو بگ باس 15 کا ایک ٹیزر سامنے آیا ہے جس میں سلمان خان کے ساتھ شہناز گِل کو بھی مدعو کیا گیا۔

بگ باس کے میزبان سلمان خان نے شہناز گِل کا خوبصورت تعارف کروایا اور انہین اسٹیج میں آنے کی دعوت دی۔

شہناز گِل سلمان خان کو یوں بگ باس کے اسٹیج پر دیکھ کر جذباتی ہوجاتی ہیں ۔

پرومو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان شہناز گِل کو گلے لگاتے ہیں اور پھر دونوں سدھارتھ شُکلا کی یاد میں رو پڑتے ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت کے مقبول ترین رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 13 کے فاتح سدھارتھ شُکلا 40 برس کی عمر میں 2 ستمبر 2021 کو اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے تھے۔

خیال رہے کہ بگ باس کے سیزن 13 سے سرخیوں میں آنے والی پنجابی سنگر اور اداکارہ شہناز گِل سے متعلق یہ خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرچکی ہیں کہ اُنہوں نے اپنے ساتھی کنٹسٹنٹ اور قریبی دوست سدھارتھ شکلا سے شادی کی تھی۔

واضح رہے کہ شہناز گِل اور سدھارتھ شکلا کی پہلی ملاقات بگ باس کے سیزن 13 میں ہوئی تھی جہاں دونوں کی دوستی ہوئی اور پھر وہ دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی۔

سدھارتھ شکلا نے بگ باس کے سیزن 13 کے فاتح ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا جبکہ شہناز گِل فائنل سے پہلے ہی بگ باس کے گھر سے نکل گئی تھیں۔

شہناز گل کئی ہٹ میوزک ویڈیوز میں نظر آچکی ہیں۔ ان گانوں میں شہناز گل، سدھارتھ شکلا کے ساتھ نظر آئیں۔ ان کی کیمسٹری سدھارتھ کے ساتھ بے حد پسند کی گئی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید