شیخوپورہ(نمائندہ جنگ ) ڈیرہ گادھیاں رکھ مینارہ میں منشیات فروشی کے کئی اڈبرس پرانے ے پر چھاپہ مارنے پر پولیس اور منشیات فروشوں اور ان کے رشتہ داروں کے درمیان دو بدو لڑائی ہوپڑی جس سے تھانہ صدر پولیس کے تین کانسٹیبل شدید زخمی ہوگئے، عینی شاہدین کے مطابق پولیس نے وہاں سے منشیات فروشوں کے سرغنہ سمیت دو افراد کو حراست میں لے لیا تھا مگر بعدازاں مبینہ طور پرتین لاکھ روپے میں مک مکاؤ ہو جانے پر انہیں چھوڑ دیا گیا ، صدر پولیس کے ذرائع نے مک مکا وغیرہ کے الزامات کی تصدیق نہ کی ہے۔