• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کے قریبی علاقے کچلاک میں نامعلوم افراد نے خاتو ن اور اس کے 4 بچوں کو تیز دھار آلے سے بڑی بے رحمی اور سفاکی سے ذبح کر کے قتل کر دیا، پولیس نے مقتولہ کے شوہر کو شاملِ تفتیش کر لیا۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے پوتی ناصران بی ایریا میں واقع گھر میں گھس کر نامعلوم افراد نے اس کی بیوی اور 4 بچوں کو گلے کاٹ کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔

قتل ہونے والوں میں 1 خاتون 2 لڑکے اور 2 لڑکیاں شامل ہیں، بچوں کی عمریں 5 سے 11 سال ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر مقامی لیویز نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی۔

لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ خاتوں کے شوہر حکمت اللّٰہ کو شاملِ تفتیش کر لیا۔

قومی خبریں سے مزید