• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، دوپہر میں گرد آلود ہواؤں کی رفتار بڑھنے کا امکان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی گرد آلود تیز ہواؤں کی لپیٹ میں ہے، دوپہر میں ہواؤں کی رفتار مزید بڑھ سکتی ہے۔

سردار سرفراز کے مطابق شہر قائد میں جنوب مغرب سے ہوائیں 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جبکہ دوپہر تک  کھلے علاقوں میں گردوغبار کے طوفان کی سی کیفیت پیدا ہوسکتی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ تیز ہواؤں کے سبب شہر میں گرمی کی شدت میں کچھ کمی آئی ہے،کراچی میں آج پارہ 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عید کے دنوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، عید کے دنوں میں پارہ 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید