• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائی کورٹ: توہین مذہب مقدمات: فواد چوہدری کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ

توہین مذہب کے مقدمات کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کی درخواست پر سماعت کا  تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے 3 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکرٹری داخلہ، وزیرداخلہ اور آئی جی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ آئندہ سماعت تک فواد چوہدری کے خلاف کوئی کارروائی یا ہراساں نہ کیا جائے، عدالتی حکم نامے کی نقل سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری قومی اسمبلی کو بھجوانے کی بھی ہدایات جاری کردی گئی۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ توقع ہے پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ کو ہراساں کرنے کا معاملہ اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے رکھا جائے گا، اسپیکر یقینی بنائیں ان کی منظوری کے بغیر ارکان پارلیمنٹ کی آزادی سلب نہ کی جائے اور ہراساں نہ کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید