کراچی میں تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے جس کے ساتھ ہی شہر قائد میں گرمی کی شدت کم ہوگئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغرب سے ہوائیں 27 سے 32 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے چل رہی ہیں۔
آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل بھی معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، آئندہ 2 روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔