• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی بار فوج کو کہا کہ میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، شیخ رشید

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پہلی بار فوج کو کہا کہ میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، میں فوج کے ساتھ ہوں، فوج کو پاکستان کا لازم حصہ سمجھتا ہوں، موجودہ حالات میں عمران کے ساتھ کھڑا ہوں۔

 ایک انٹرویو میں شیخ رشید نے کہا کہ کل سے میں نے کوشش کی کہ معاملات ٹھیک ہوجائیں، عمران خان الیکشن کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹ رہے، عمران خان کا رویہ بھٹو جیسا ہوتا جارہا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کی خواہش کے خلاف نہیں جاسکتا، میں نے استعفیٰ عمران خان کے نام پر دیا تھا، فوج سے میرے تعلقات ہیں، لیکن میں عمران خان کے ساتھ ہوں، ڈبل کراس نہیں کروں گا، جیتوں یا ہاروں، عمران خان کے ساتھ ہوں۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ جیل کل بھیجنے والے آج بھیجیں، جیل تو میرا سسرال ہے، میں تو ضمانت بھی نہیں کرواؤں گا، سوچتا ہوں مرنے سے پہلے خود پر ایک فلم بھی بنا لوں۔

شیخ رشید نے کہا کہ یہ جس ملک میں جائیں گے، آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوگا، ن لیگ کا کچھ نہیں ہوگا، آصف زرداری بہت بڑا فنکار ہے، پنجاب میں پیپلز پارٹی کے پاس 11 سیٹیں بھی نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے دو سال پہلے کہا تھا ن میں سے ش نکلے گی، ن لیگ میں 2 مختلف جماعتیں ہیں، ایک لیٹی ہوئی ہے جن کے زخم تازہ ہیں، ایک نے جوتا پالش کیا، میں کہتا تھا کہ بوٹ پالش کرنے والا کامیاب ہوگا، گالیاں دینے والے ناکام ہوں گے۔

 شیخ رشید نے کہا کہ میں عمران خان کو الیکشن میں کلین سوئپ کرتے دیکھ رہا ہوں، عمران خان نے سندھ میں بھی محنت کرلی تو سندھ بھی ساتھ ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید