پشاور (اے پی پی)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وفاق کے ساتھ عید منانے کا اعلان کر دیا ہے۔اورعید الفطر خیبرپختونخوا حکومت کےساتھ نہ منانےکا اعلان کیا ہے،مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عید مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ہی منائی جائے گی۔ رابطہ کرنے پرانہوں نے مزید کہا کہ ہم وفاق کے ساتھ چلیں گے، ہم عید منگل کے روز عید منائیں گے۔