• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاند رات، بازاروں میں عید کی خریداری کیلئے رش

رمضان کے مبارک مہینے کے بعد عید سب کے چہروں پر خوشیاں لے آئی ہے، بازاروں میں عید کی خریداری کیلئے رش بڑھ گیا۔

خواتین چاند رات پر مہندی لگوانے لگیں تو بچے کھلونے کے لیے مچلنے لگے،شادی شدہ مرد حضرات شاپنگ کے تھیلے کاندھوں پر دھرے اہل خانہ کی خدمت میں مصروف ہیں۔

کنوارے نوجوان اپنے دوستوں کے ساتھ موج مستی اور ہلہ گلہ کر رہے ہیں، کراچی، لاہور، پشاور، اسلام آباد، کوئٹہ سمیت ملک بھر کے چھوٹے بڑے  علاقوں میں شہری دیر رات تک جاگے۔

سڑکوں پر رش اور ٹریفک جام ہے اور شہری ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دے رہے ہیں۔

عید پر مزے مزے کے کھانے بنانے کی بھی تیاریاں جاری ہیں۔

قومی خبریں سے مزید