• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید پر بجلی کی لوڈشیڈنگ سے نجات کیسے ملتی ہے؟

عید کی آمد پر کراچی اور لاہور میں انڈسٹریز اور کارخانے بند ہونے سے بجلی کی بچت ہوئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق کارخانے بند ہونے سے شہریوں کو بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈںگ سے نجات مل گئی ہے۔

دوسری جانب پاور ڈویژن نے ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ کیا ہے، مجموعی شارٹ فال صفر ہوگیا ہے۔

پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی طلب 20 ہزار میگاواٹ اور رسد بھی 20 ہزار میگاواٹ ہے۔

رپورٹس کے مطابق عیدالفطر کی تعطیلات کے باعث بجلی کی طلب میں 5 ہزار میگاواٹ کمی آئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید