ان دنوں یورپ کے دورے پر موجود پاکستانی ہاکی ٹیم اسپین میں ہے جہاں بارسلونا کے پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے قومی ہاکی ٹیم کے اعزاز میں پُروقار عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔
اسپین میں تعینات پاکستانی سفیر نے قومی ہاکی ٹیم کو بارسلونا میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز کی بات ہے کہ ہمارے درمیان قومی کھیل ہاکی کی قومی ٹیم موجود ہے، جس میں بھرپور اور نیا ٹیلنٹ موجود ہے جو مستقبل میں پاکستان کا پرچم دوبارہ بُلند کرے گا۔
قومی ہاکی ٹیم کے منیجر اولمپئن خواجہ جنید نے اس موقع پر کہا کہ جس محبت بھرے انداز سے پاکستان ہاکی ٹیم کو خوش آمدید کہا گیا اور اُس کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔
اُس کے لیے وہ کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے پاکستانی سفارتخانے اور پاکستانی کمیونٹی کے شکر گزار ہیں۔