• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر ڈپٹی گورنر کو گورنر اسٹیٹ بینک کا چارج ملنے کا امکان

سینئر ڈپٹی گورنر مرتضیٰ سید کو آج گورنر اسٹیٹ بینک کا چارج دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مرتضیٰ سید کو آئی ایم ایف کے ساتھ کام کرنے کا 18 سال کا تجربہ ہے۔

واضح رہے کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی مدت ملازمت میں توسیع نہ دینے کا عندیہ دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی 3 سالہ مدت ملازمت کا کل آخری دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک سے بات کرکے حکومتی فیصلے سے آگاہ کیا، پاکستان کے لیے خدمت پر رضا باقر کا شکر گزار ہوں۔

قومی خبریں سے مزید