• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حدیقہ کیانی کی بیٹے کے ساتھ عید کی تصاویر وائرل

فوٹو، انسٹاگرام
فوٹو، انسٹاگرام 

اداکارہ و گلوکارہ حدیقہ کیانی کی بیٹے نادِ علی کے ہمراہ عید کے دوسرے دن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ وہ اپنے بیٹے اور فیملی کے ہمراہ عید منا رہی ہیں۔


یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ  2005 کے تباہ کن زلزلے کے موقع پر حدیقہ کیانی ایدھی فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر اپنی خدمات انجام دے رہی تھیں ایسے میں ان کے سامنے ایک بچہ آیا جس کی فیملی کا کوئی اتا پتا نہیں تھا،  گلوکارہ نے فوری طور پر اسے گود لینے کا فیصلہ کیا۔

 حدیقہ کیانی نے بیٹے کا نام ناد علی رکھا ، آج یہ ایک خوبصورت نوجوان میں ڈھل چکا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید