وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز قطر میں ہونے کے باوجود متحرک نظر آ رہے ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی جانب سے مری جانے والے راستوں پر ٹریفک جلد بحال کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
حمزہ شہباز نے کمشنر راولپنڈی ڈویژن اور آر پی او راولپنڈی کو ہدایات جاری کی ہیں کہ مقررہ تعداد سے زائد گاڑیوں کی مری میں داخلے پر پابندی پر عملدر آمد کرایا جائے اور مؤثر مینجمنٹ کے ذریعے ٹریفک کو جلد بحال کیا جائے۔
حمزہ شہباز نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مری جانےوالےسیاحوں کی الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا کےذریعے رہنمائی کی جائے، سیاحوں کی سہولت کے باقاعدہ کنٹرول روم اور انفارمیشن ڈیسک قائم کیا جائے۔
حمزہ شہباز کا انتظامیہ کو کہنا ہے کہ روایتی انداز کی بجائے فعال طریقے سے فرائض انجام دیئےجائیں۔