• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ترجمان انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے کہا ہے کہ بارشوں کے باعث دریاوُں میں پانی کی آمد میں بہتری آئی ہے جس کے بعد سندھ کو پانی کی فراہمی 32 ہزار کیوسک سے بڑھا کر 60 ہزار کیوسک کر دی گئی ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں ترجمان ارسا خالد ادریس رانا نے بتایا کہ بارشوں کی وجہ سے پانی کی دستیابی میں کچھ بہتری آئی ہے اور سندھ کو پانی کی فراہمی بڑھا دی گئی ہے۔

سندھ میں پانی کی قلت سے متعلق انہوں نے بتایا کہ سندھ کو پانی کی فراہمی 32 ہزار سے بڑھا کر 60 ہزار کیوسک کر دی ہے۔ 

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ سندھ تک یہ اضافی پانی پہنچنے میں چار سے پانچ دن لگ جائیں گے۔

ترجمان ارسا نے بتایا کہ پنجاب کو پانی کی فراہمی بھی 51 ہزار سے بڑھا کر 75 ہزار کیوسک کردی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید