گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ایس ایس پی آصف ظفر چیمہ نے ٹریفک رینج کے مختلف اضلاع کے ملازمین کی ڈیوٹی سے غیرحاضری ، غفلت لاپرواہی پر اردل روم کا انعقاد کیاایس ایس پی ٹریفک رینج نے طویل غیر حاضری پر ایک اہلکار کو برطرف کر دیا، ایک اہلکار کے رینک میں کمی اور ایک اہلکار کی تنخواہ میں کمی کے علاوہ2اہلکاروں کی سالانہ پروموشن روک دی، 13اہلکاروں کو شنشور اور 45ملازمین کو جرمانے کی سزائیں دیں۔