• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ریما خان، فائل فوٹو
ریما خان، فائل فوٹو 

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریما خان کا کہنا ہے کہ مشہور ہونا مشکل نہیں بلکہ شہرت حاصل کرنے کے بعد اسے برقرار رکھنا مشکل ہوتا ہے۔

ریما خان جوکہ پاکستانی فلم انڈسٹری کی سپر اسٹار ہیں، جنہوں نے اپنی شاندار اداکاری کی وجہ سے انڈسٹری میں ایک منفرد مقام حاصل ہے۔

اُنہوں نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران شہرت اور آج کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ مشہور ہونا مشکل نہیں بلکہ شہرت حاصل کرنے کے بعد اپنی ساکھ کو برقرار رکھنا زیادہ مشکل کام ہے۔

خیال رہے کہ ریما خان  نے اپنے کیریئر کے عروج پر انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا اور ڈاکٹر طارق شہاب سے شادی کرکے مستقل طور پر امریکا میں رہائش اختیار کر لی۔ 

اس کے بعد سے ریما خان پاکستان آتی جاتی ہے اور چند ایک پروجیکٹس بھی کرتی نظر آتی ہیں۔ 

رواں سال اداکارہ  نے ایک رمضان ٹرانسمیشن کا حصّہ بھی بنیں۔ 

اس کے علاوہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعےبھی اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید