• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

بالی ووڈ کے آسکر یافتہ گلوکار اے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ رحمان کی شادی کے بعد پہلی پوسٹ وائرل ہوگئی۔

خدیجہ رحمان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنے شوہر کے ساتھ ہیں۔

اپنی پوسٹ کے کیپشن خدیجہ رحمان نے لکھا کہ اُنہیں اپنی شادی کے دن کا بہت انتظار تھا۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خدیجہ رحمان نے اپنی کے موقع پر حجاب کیا اور سادہ لباس کا انتخاب کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خدیجہ رحمان اور آڈیو انجینیئر ریاض الدین کے نکاح کی تقریب میں صرف قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں خدیجہ رحمان اور ریاض الدین کی منگنی ہوئی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید