• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گولڈ مارکیٹ، سونے کی قیمت میں 350 روپے فی تولہ کا اضافہ، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3ڈالر فی اونس کے اضافے سے 1879 ڈالر سے بڑھ کر 1882 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 350 روپے فی تولہ کے اضافے سے ایک لاکھ 32ہزار 350 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 300 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 13ہزار 469 روپے ہو گئی ہے ،تاہم چاندی کی قیمت 1500 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔