• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت عالیہ راولپنڈی بنچ،سانحہ مری کیس کا فیصلہ موخر

اراولپنڈی ( آن لائن ) عدالت عالیہ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چودھری عبدالعزیز نے سانحہ مری کیس کا فیصلہ موخر کرتے ہوئے جھیگا گلی پارکنگ پلازہ اورجنگلات کی زمینوں پر بننے والی عمارتوں کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے اور سی این ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو ہدائیت کی ہے کہ جھیکا گلی پارکنگ پلازہ کا تمام ریکارڈ اور تفصیلی رپورٹ آج ( بروز ہفتہ ) عدالت میں پیش کی جائے عدالت نے محکمہ جنگلات پنجاب کو بھی حکم دیا ہے کہ جنگلات کی زمینوں پر بننے والی عمارتوں کا ریکارڈاور مفصل رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے کیس کی مزیدسماعت آج ( بروزہفتہ ) ہوگی گزشتہ روز سماعت کے موقع پر سماعت کے موقع پراسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب فرحت مجید چوہدری اوردرخواست گزاروں کے وکیل کے علاوہ ڈائریکٹرماحولیات پنجاب، سی ای او میونسپل کارپوریشن مری ،میونسپل پلاننگ افسر مری اور ریسکیو 1122 کے نمائندگان عدالت میں موجود تھے عدالت نے سانحہ مری کیس کے فیصلے کے لئے 6 مئی تاریخ مقرر کی تھی سماعت کے آگاز پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سانحہ مری کیس کا فیصلہ آج ہی سنایا جائے گااور عدالت سانحہ مری میں غفلت برتنے والے محکموں کے خلاف انکوائری کا حکم دے گی سماعت کے دوران عدالت نے ڈی جی اینٹی کرپشن ، کمشنر اور ڈپٹی کمشنرراولپنڈی کوبھی عدالت طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت میں وقفہ کیا تاہم موقفہ کے بعد عدالت نے جھیگا گلی پارکنگ پلازہ کا اور جنگلات کی زمینوں پر بننے والی عمارتوں کا تمام ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی امکان ہے کہ کیس پر آج ( بروز ہفتہ ) فیصلہ سنایا جائے گا ۔
ملک بھر سے سے مزید