• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس کے سیاسی و سماجی رہنماؤں کا خالد حمید فاروقی کی خدمات کو خراجِ تحسین

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

یورپ کے سینئر صحافی خالد حمید فاروقی کی اچانک وفات کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی، فرانس کے سیاسی و سماجی رہنماؤں کی طرف سے خالد حمید فاروقی کی صحافتی میدان میں خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ 

یاد رہے کہ خالد حمید فاروقی جو لندن سے برسلز آرہے تھے، بلجیئم کے دارالحکومت میں گزشتہ رات اپنی رہائشگاہ پر پہنچنے سے پہلے ہی دل کا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جاملے۔

ان کی وفات پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) یورپ کے صدر ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ اور معروف کشمیری رہنما زاہد اقبال ہاشمی سمیت دیگر کی طرف سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ 

ان شخصیات نے خالد حمید فاروقی کی صحافتی خدمات کو شاندار خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات سے جو خلا پیدا ہوا ہے اسے پُر کرنے میں وقت لگے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مرحوم سیاسی جماعتوں کے علاوہ مسئلہ کشمیر اور یورپی سیاست کے بدلتے رنگ کی بھر پور کوریج کرتے تھے اور بےلاگ تبصرہ کرتے تھے۔

قومی خبریں سے مزید