روسی فوج نے یوکرین کے شہر اوڈیسا پر 4 کروز میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔
عرب میڈیا نے فوجی کمانڈر کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ روسی فوج نے اوڈیسا شہر پر 4 کروز میزائل فائر کیے۔
فوجی کمانڈر نے بتایا کہ روسی فوج کا ایک کروز میزائل اوڈیسا کے ہوائی اڈے پر گرا، جس سے آگ لگ گئی ہے۔
فوجی کمانڈر نے مزید کہا کہ تاحال روسی میزائل حملے میں کسی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔