• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا سیریز، ویمنز کرکٹ ٹیم کے فٹنس ٹیسٹ آج

سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاری کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے فٹنس ٹیسٹ آج ہوں گے۔

ویمنز کرکٹ ٹیم کی باقاعدہ ٹریننگ پیر سے شروع ہو گی جبکہ سیریز 24 مئی سے شروع ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کی ویمنز ٹیم کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ایک روزہ میچ کھلیں جائیں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 24مئی، دوسرا 26 اور تیسرا 28 مئی کو کھیلا جائے گا جبکہ ون ڈے سیریز کا آغاز یکم جون سے ہوگا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید