• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر لیاقت حسین زبردست انٹرٹینر ہیں، ایمن سلیم

فوٹو، فائل
فوٹو، فائل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ ایمن سلیم کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت حسین زبردست انٹرٹینر ہیں۔

 ایمن سلیم نے حال ہی میں متحدہ عرب امارات کے مشہور انگریزی اخبار’خلیج ٹائمز‘ کو انٹرویو دیا ہے۔

اس انٹرویو کے دوران میزبان ماحوش ایجاز نے ایمن سلیم سے ایک دلچسپ سوال کیا کہ’اگر آپ کسی جزیرے پر پھنس جائیں تو آپ اپنے ساتھ کس کو لے کرجائیں گی؟‘

ایمن سلیم نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ’ایسے میں ظاہر ہے وہ بہت ساری کافی اپنے ساتھ لے کر جائیں گی‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ’اور بہت ساری چیپ اسٹکس ساتھ لے کر جائیں گی  کیونکہ ان کے ہونٹ اکثر خشک رہتے ہیں‘۔

یہ جواب سن کر میزبان نے کہا کہ’آپ جزیرے پر پھنسی ہوئی ہوں گی تو شاید وہاں آپ کے ہونٹ خشک نہ ہوں‘۔

جس پر ایمن سلیم نے کہا کہ’لیکن پھر بھی میں چیپ اسٹکس ساتھ نہ لے کر جانے والا خطرہ مول نہیں لے سکتی‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ’ اور شاید میں اپنے ساتھ عامر لیاقت حسین کو بھی لے جاؤں‘۔

میزبان یہ سن کر بہت حیران ہوئیں اور وجہ پوچھی تو ایمن سلیم نے کہا کہ’ایمانداری سے بتاؤں تو مجھے لگتا ہے کہ عامر لیاقت کے آس پاس بوریت والا کوئی لمحہ نہیں ہوتا ہے تو میں انٹرٹین ہوں گی‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ’ تو آپ سوچیں کہ جب میں اکیلی ہوں گی اور چاہوں کوئی انٹرٹینمنٹ کے لیے ہو تو میں خود تو اپنے آپ کو انٹرٹین نہیں کرسکتی تو عامر لیاقت ایک اچھے انٹرٹینر ہیں‘۔

ایمن سلیم نے اپنی بات کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ’مجھے امید ہی لوگ اس بات کو عامر لیاقت کی تعریف ہی سمجھیں گے‘۔

خیال رہے کہ ایمن سلیم سے پہلے اداکار یاسر حسین نے بھی عامر لیاقت کو بہترین انٹرٹینر قرار دیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید