امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ موجودہ اور سابقہ حکومت میں کوئی فرق نہیں، 10 اپریل کو نظام نہیں پہرے دار بدلا گیا۔
جاری کیے گئے بیان میں امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے پاس ویژن ہوتا تو ساڑھے 3 سال میں کچھ تو نظر آتا۔
ان کا کہنا ہے کہ کل بھی مافیاز کی حکومت تھی، آج بھی اربوں کمانے والے حکومت میں ہیں۔
سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ حکومت وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے پر عمل کر کے سودی نظام کا خاتمہ کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملکی قرضہ 51 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے، وزیرِ خزانہ آتے ہی آئی ایم ایف کے پاس مزید قرض لینے پہنچ گئے۔
جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ حکومت پیٹرول اور بجلی کی قیمتیں مزید بڑھانے کے لیے تیار بیٹھی ہے۔