لاہور (نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاہے کہ موجودہ نظام مزدور کوریلیف دینے میں ناکام ہو چکاہے، مہنگائی سےعوام نڈھال ہوگئی ، حکومت بجٹ پراشیاء ضررویہ کی قیمتیں کم کرے، حکومت ہنگامی بنیادوں پر بے روز گار محنت کشوں کو نوکریاں دیں آئندہ بجٹ میں غریبوں اور مزدوں کے لیے خصوصی پیکج کے ساتھ ساتھ اشیاء ضررویہ کی قیمتیں کم کرنے کا اعلان کریں بڑھتی بیروزگاری،غربت اور معاشی بدحالی کا واحد حل اللہ کے نظام میں ہےمہنگائی کے دور میں مزدوروں کازندہ رہنامعجزہ،عوام نڈھال ہوگئی ہے۔