وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثنااللّٰہ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے کپڑوں سے پاکستان کے لیے محنت کے پسینے کی خوشبو آرہی ہے۔
شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثنااللّٰہ نے کہا کہ شانگلہ، بنی گالہ والے میں فرق یہ ہے ایک مانگ رہا ہے تو دوسرا عوام کو دے رہا ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ایک جمہوری ووٹ سلیکشن کے 176 ووٹ پر بھاری ہوتا ہے۔
رانا ثنااللّٰہ نے کہا کہ شانگلہ والا خادم پاکستان اور بنی گالہ والا سیاسی شیطان ہے۔
وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ شانگلہ والا عوام کے آٹے کے لیے اپنے کپڑے بھی بیچنے کو تیار ہے، بنی گالہ والے نے 4 سال میں مہنگائی اور کرپشن سے عوام کے کپڑے اتارنے کی کوشش کی۔
رانا ثنااللّٰہ نے کہا کہ بنی گالہ والے نے آٹا، چینی، گھی، دوائی چوری کی، بنی گالہ والا سرکاری گھڑی، ہار، انگوٹھیاں اور کار بھی گھر لے گیا۔
وزیرِ داخلہ نے کہا کہ بنی گالہ والا کرپشن چھپانے کے لیے پاکستان اور عوام کے کپڑے پھاڑ رہا ہے، شانگلہ والا چار سال کے منصوبے چار دن میں چلاتا ہے۔