• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان اور شیخ رشید کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

سابق وزیر اعظم، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی گئی ہے۔

قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن سمیرا کومل، سعدیہ تیمور اورحنا پرویز نے جمع کرائی ہے۔

قرارداد کے متن کے مطابق یہ ایوان اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی مذمت کرتا ہے، کوئی بھی محب وطن شہری اداروں کے خلاف بیانات کو برداشت نہیں کرے گا۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عمران خان اور شیخ رشید کےخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور ان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالے جائیں۔

قومی خبریں سے مزید