• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف تمہاری قومی اسمبلی کی تقریر کا کل جواب دوں گا، عمران خان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ  سارا شریف خاندان ہی جھوٹا ہے، شہباز شریف تمہاری قومی اسمبلی کی تقریر کا کل جواب دوں گا۔

پارٹی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بیرون ملک سے محنت کش مزدوری کر کے پیسے بھیجتا ہے اور یہاں یہ لوگ کرپشن کر کے پیسہ باہر بھیجتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف اس ملک کے اصل میر جعفر اور میر صادق ہیں، تم نے امریکا کے ساتھ مل کر سازش کی اور تمہاری وجہ سے آج ملک کے حالات خراب ہیں۔

 سابق وزیراعظم نے کہا کہ آج سارے کرمنلز آکر بیٹھ گئے، میرے جانے اور ان کے آنے کی سب سے زیادہ خوشی بھارت کو ہوئی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ان کو شرم آنی چاہیے کہ یہ ہم پر الزامات لگا رہے ہیں، ہمیں مضبوط اداروں کی اہمیت کا پتہ ہے، کیونکہ ہمارا جینا مرنا یہاں ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ ٹائم نہیں تھا عمرے پر جانے کا، ہمارے لیڈروں کو یہاں ہونا چاہیے تھا، کیا میرا نہیں دل چاہتا کہ مکہ مدینہ جاؤں؟ لیکن میں یہاں پر ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ ان کو شرم آنی چاہیے کہ مدینہ میں پیش آنے والے واقعے کی ایف آئی آر ہمارے خلاف کٹوادیں، نہ ہم اس حکومت کو مانتے ہیں نہ اسپیکر کو مانتے ہیں، 20 تاریخ کے بعد اسلام آباد آنے کی کال دوں گا۔

قومی خبریں سے مزید