• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان عمر بھر سازشیں کرنے والا فتنہ ہے، مریم نواز

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان آئین کی دھجیاں اُڑا رہا ہے اور خانہ جنگی کو ہوا دے رہا ہے۔

لاہور سے جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ عمر بھر سازشیں کرنے والا فتنہ عمران خان ملک کی سلامتی کے درپے ہے۔

انہوں نے استفسار کیا کہ کیا سیاستدانوں کی پگڑیاں اچھالنے اور ہر آئینی ادارے کو گالی دینے والے شخص کو کھلی چھوٹ ہے؟

ن لیگی نائب صدر نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ  افواج پاکستان کو صرف اس لیے تماشہ بنایا جارہا ہے کہ وہ آئینی حلف پر قائم ہیں؟

اُن کا کہنا تھاکہ سابق وزیراعظم آئین کی دھجیاں اڑا رہا ہے اور خانہ جنگی کو ہوا دے رہا ہے۔


قومی خبریں سے مزید