• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان دانستہ طور پر عوام کو اداروں سے لڑانا چاہتے ہیں، اکبر ایس بابر

عمران خان آپ اپنی آخرت کو کب سنواریں گے؟ اکبر ایس بابر
عمران خان آپ اپنی آخرت کو کب سنواریں گے؟ اکبر ایس بابر

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رکن اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان دانستہ طور پر عوام کو اداروں سے لڑانا چاہتے ہیں۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ میر جعفر اور میر صادق وہ ہیں جو آئین توڑتے ہیں، عمران خان آپ اپنی آخرت کو کب سنواریں گے؟۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان، آپ کے دور میں جو ظلم ہوا لوگوں کو کب انصاف ملے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کہتے ہیں آزادی مارچ کرنے جارہے ہیں سب سے پہلے پی ٹی آئی کو اپنی بادشاہت سے آزاد کریں، وہ خود آئین اور قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔

اکبر ایس بابر نے کہا کہ توقع ہے 8 سال بعد فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا جائیگا، یہ فارن فنڈنگ کیس ملکی سلامتی کا کیس ہے، جو پاکستان کی سالمیت سے جڑا ہے۔

پی ٹی آئی کے منحرف رکن کا کہنا تھا کہ عمران خان کا فوری الیکشن کا مطالبہ مان لیں تو کہے گے مرضی کا الیکشن کمیشن اور نتائج چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید