وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ اجلاس میں گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا جس میں متعدد اہم امور زیر غور آئے۔
کابینہ اجلاس میں صدر کے وزیراعظم کی سمری مسترد کرنے کے عمل کو مسترد کیا گیا۔
وفاقی کابینہ اجلاس میں فواد اسد اللّٰہ کو ڈی جی انٹیلی جنس بیورو تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے چیئرمین واپڈا کے استعفےکی منظوری بھی کابینہ اجلاس میں دی۔