• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ سے روکا تو سپریم کورٹ جاؤں گا، شیخ رشید

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ سے روکا گیا تو سپریم کورٹ جاؤں گا، ان کو حق دلوا کر رہوں گا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری سلسلہ وار بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ایک کروڑ اوورسیز پاکستانیوں کے پیسوں سے ملک چل رہا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی بھی موجودہ حکومت کے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کے ساتھ تجارت کرنے کا موجودہ حکومت کا ایجنڈا ہندوستان کے 5 اگست کے آرٹیکل 35۔Aاور 370 کے ناپاک فیصلے کی حمایت کے مترادف ہے جسے پاکستانی اور کشمیری قوم کسی بھی قیمت پر قبول نہیں کرے گی۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل اوورسیز پاکستانیوں سے وڈيو لنک پر خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ آپ اپنے ملکوں کے منتخب نمائندوں سے پاکستان حکومت کی شکایتیں لگائيں، اپنے ملکوں میں مظاہرے کریں۔ سوشل میڈيا پر مہم چلائيں 

قومی خبریں سے مزید