سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کو خط لکھنا آئینی ہے، انہیں خط لکھ کر صرف انفارم کیا ہے۔
اپنے بیان میں عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ ملک میں خانہ جنگی ہوجائے، ہر کسی کا اپنا اپنا تجربہ ہے، میڈیا کے حوالے سے میرا بڑا اچھا تجربہ ہے۔
عمر چیمہ نے کہا کہ چوہدری سرور نے اعلان کیا ہے کہ وہ ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے، ان کے اعلان سے سارے تانے بانے مل جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو کچھ کیا ہے وہ اپنے ضمیر کے مطابق خود کیا ہے، مجھ سے اور صدر سے یہ توقع نہ کی جائے کہ ہم کوئی غیر آئینی اقدام کریں گے۔
عمر سرفراز چیمہ نے مزید کہا کہ میں آئینی ماہرین سے مشاورت کر رہا ہوں۔