• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ پر نیپرا کا موقف سامنے آگیا

کراچی شہر میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کے معاملے پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کا موقف سامنے آگیا۔

نیپرا نے 900 میگاواٹ کے بن قاسم 3 بجلی گھر کی تعمیر میں ایک سال کی تاخیر پر موقف دیا اور کہا کہ اس معاملے پر چند ماہ قبل کےالیکٹرک پر جرمانہ عائد کیا ہے۔

ترجمان نیپرا کے مطابق بجلی گھر کی تعمیر وقت پر ہوتی تو کراچی میں لوڈشیڈنگ کی صورتحال بہتر ہوتی۔

نیپرا نے مزید کہا کہ بن قاسم 3 بجلی گھر سے 450 میگا واٹ بجلی مئی کے آخر سے کراچی کو ملے گی، اگست کے اختتام تک بقیہ 450 میگاواٹ بجلی کراچی کو ملے گی۔

قومی خبریں سے مزید