سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بیٹوں سمیت انٹر پول کے ذریعے واپس لانے کی درخواست سندھ ہائی کورٹ نے مسترد کردی۔
نواز شریف ان کے بیٹوں اور سلیمان شہباز کو انٹرپول کے ذریعے لندن سے ملک میں واپس لانے سے متعلق کیس میں سندھ ہائی کورٹ نے درخواست ابتدائی سماعت پر مسترد کردی۔
درخواست شہری محمود اختر نقوی نے دائر کی تھی، عدالت نے سوال کیا کہ آپ نے کس حثیت میں درخواست دائر کی ہے؟
درخواست گزار نے جواب دیا کہ عوامی مفاد میں درخواست دائر کی گئی ہے، جس پر عدالت نے کہا کہ درخواست عوامی مفاد سے شہرت حاصل کرنے کے لیے دائر کی گئی ہے۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے عوامی مفاد کا مقصد پبلسٹی نہیں ہوناچاہیے۔